”چلو چلو اسلام آباد چلو “زرداری، بلاول نے جیالوں کو ’کال ‘دیدی
19 مارچ 2019 (22:44) 2019-03-19

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی نے کارکنوں کو بروز ( بدھ ) کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دیدی ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد اور روالپنڈی کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع سے کاکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضٰی کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،جب جب چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف سخت موقف اپنا یا ہے نیب بھی متحرک ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ قیادت ہمیشہ کارکنوں کے ساتھ رہی، کارکن قیادت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


ای پیپر