Image Source : Twitter

طیب اردوان نے مسلمانوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف زبردست اعلان کر دیا
19 مارچ 2019 (19:34) 2019-03-19

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلم مخالف سوچ لے کر ترکی آنے والوں کو خبردار کر دیا،اپنے انتباہ میں ترک صدر نے کہا کہ کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1916ءمیں بھی ترکی پر حملہ آور اتحادی ناکام ہوئے تھے،کسی نے ترکی آکر کوئی حملہ کیا تو تاریخ خود کو دہرائے گی،رجب طیب اردوان نے ممکنہ حملہ آوروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جیسے تمہارے دادا آئے اور تابوت میں گئے،ویسے ہی تم بھی جاﺅ گے۔


ای پیپر