پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو ہم محدود کر رہے ہیں : سونونگم
19 مارچ 2019 (19:11) 2019-03-19

ممبئی : بھارتی گلوکار سونونگم نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایاہی کیوں جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سونونگم نے کہا کہ اگر پاکستانی فنکاروں پر پابندی ہی لگانی ہے تو انہیں یہاں کام کرنے کے لیے بلایا ہی کیوں جاتاہے، ہم خود انہیں بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگادیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی فلم انڈسٹری ہے۔

سونونگم نے کہا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل نہیں ہوسکتے۔


ای پیپر