Image Source : Twitter

پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرکٹ کے محاذ پر بھی بھارت کو شکست
19 مارچ 2019 (17:35) 2019-03-19

دبئی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو کرکٹ کے محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کرکٹ کو بھی اپنا ہتھیار بنا کر پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن آئی سی سی نے بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں پاکستان کیساتھ کھیلنے کیلئے پابند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کیساتھ ورلڈ کپ میں ہونے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ،جس کیلئے آئی سی سی کو باقاعدہ درخواست بھی کی گئی تھی لیکن اب خبروں کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند ہیں اور ان پاکستان بھارت کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا،انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ تمام شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا۔ اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا۔


ای پیپر