سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
19 مارچ 2019 (15:31) 2019-03-19

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، خواجہ سلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت میں سماعت کے آغاز پر جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست عدالت میں جمع کرائی، جس پر احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس تو نہیں چل رہا ہے بھر بھی اسلام آباد کیو ں ہیں ۔

جیل حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتشی افسربیمار ہے، عدالت پیش نہیں ہوسکتا، معزز جج نے ریمارکس دیے کہ اس کی جگہ کوئی اورتفتیشی پیش ہوجائے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر حاضر ہونا چاہیے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ پیراگون ہا ؤ سنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے حتمی رپورٹ کیوں نہیں آئی، آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ سیکیورٹی کے نام پرعوام کو کیوں ذلیل کیا جا رہا ہے، عدالت نے سیکیورٹی انچارچ کو طلب کرلیا۔احتساب عدالت نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


ای پیپر