فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ، دہشتگرد نے ہتھیار آن لائن خریدے: تحقیقاتی رپورٹ
19 مارچ 2019 (09:43) 2019-03-19

کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔ اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔


ای پیپر