پاکستان آنے سے انکار کے بعد شین واٹسن کا ویڈیو پیغام
19 مارچ 2018 (21:27) 2018-03-19

شارجہ : شین واٹسن نے آسٹریلیا جانے سے قبل پاکستانیو ں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں دل جیت لیے ۔انہوںنے کہا مجھے پی ایس ایل کھیل کر بڑا مزا آیا اور عوام نے بہت سپورٹ کیا ۔انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔میں نے اپنی ٹیم کیساتھ خوب انجوائے بھی کیا ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بہت مشکل ہے کہ میں پاکستان کو چھوڑ کر جا رہا ہوں ۔میری فیملی اور والدین نے یہ فیصلہ بہت مشکل سے کیا کہ میں پاکستان کھیلنے نہ جاﺅں ۔لیکن امید کرتا ہوں پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگیں اور ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ۔

دوسرہ طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی آل راو¿نڈر شین واٹسن نے دھوکا نہیں دیا، ان کی فیملی نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بتایا گیا تھا کہ واٹسن پاکستان آرہے ہیں تاہم اب پتہ چلا ہے کہ وہ نہیں آرہے۔سرفراز نے کہا کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں سے چار ٹیم سے نکل جائیں تو ٹیم تشکیل دینا بہت مشکل ہوجاتا ہے، ایسی صورت حال کا سامنا ہم نے پچھلی مرتبہ کیا تھا، نئے کھلاڑی ماحول سے واقف نہیں ہوپاتے۔


ای پیپر