نیب کا ہر عمل قانون کے مطابق ہو گا : جاوید اقبال
19 مارچ 2018 (20:45)


لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا،جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں،میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ لاہورایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے تمام ترجدوجہد پاکستان کیلئے کریں، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے، میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جو مجھ کرنا ہے کروں گا ، مجھے کسی کی پرواہ نہیں، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا ۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جوایمانداری سیکام کرتاہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔


ای پیپر