عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی:روسی وزیر خارجہ
19 مارچ 2018 (20:40)

ماسکو: امریکہ اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔روس کے اس اعلان سے شمالی کوریا سمیت ایران جیسے ممالک بھی ایٹمی ہتھیاروں کیلئے بنائے گئے قوانین کو پس پردہ رکھتے ہوئے آئندہ ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بڑا اعلان کرسکتے ہیں جس سے پوری دنیا میں ایک تشویش کی لہر دوڑ سکتی ہے ۔

ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔ روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔


ای پیپر