ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی
19 مارچ 2018 (20:24)

اسلام آباد: ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی ۔سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ ایک مثالی ادارہ ہے، مجھے اس کے ایک ایک فرد پر فخر ہے، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے،دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا۔


اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی دی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے،


انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کوجدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہے۔ دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا، پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، اتحاد اور یکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ تقریب سے خطاب کے بعد سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔


ای پیپر