کراچی کنگز سخت سکیورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچی
19 مارچ 2018 (20:21) 2018-03-19


لاہور :پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والی کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ٹیم کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔


پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹرمیچ میں فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔


ای پیپر