عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان
19 مارچ 2018 (18:44) 2018-03-19

کراچی :چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتا ہوں۔پنجا ب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا آدھے سے زیادہ پنجاب کا بجٹ لاہور پر خرچ ہو تا ہے ۔جنوبی پنجاب میں تیس سال سے ایک ہسپتال نہیں بنا ۔کراچی روشنیوں کا شہر تھا جس کو کچرے کا ڈھیر بنا کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کے لو گ تحریک انصاف کو موقع دیں ۔کام کر کے دکھائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے اپنے وعد ے پورے کیے ۔اب وقت آگیا کہ کراچی کے لوگ خود شہر کو بدلیں۔روشنیوں کے شہر کو سندھ کی اتحادی سیاست نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا ۔کراچی کے لوگ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے کا موقع دیں۔تعلیم پر پیسہ خرچ کریں عوام خود سڑکیں بنا لیتی ہے ۔سینٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ۔ہم نے نواز شریف کے کالے قانون بنانے کا راستہ روکا ۔ہم نہیں چاہتے تھے کہ مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینٹ بنے ۔

عامر لیاقت
عامر لیاقت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو نہیں پاکستان کو جوائن کیا ۔آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کراچی میں کلین سویپ کریگی ۔ تحریک انصاف میرا آخری مقام ہے ۔کرپشن کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ کام کرونگا ۔بزرگوں کا کہنا کہ دیر سے کیے گئے فیصلے درست ثابت ہو تے ہیں۔پریس کانفرنس میں اداکار عابد علی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


ای پیپر