پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے
19 مارچ 2018 (18:03)


کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے اور روٹس، کھلاڑیوں اور ہوٹلز کے اطراف کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے ذمے ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی کے متعدد حصار بنائے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم لے جانے کے لیے خصوصی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہوٹلز کے اطراف خصوصی دستوں کے ساتھ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جن پر ڈرون کیمروں اور ایس ایس یو کی سکیورٹی وین سے نظر رکھی جائیگی۔فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں 8 پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پارکنگ لاٹس عوام کے لیے بنائے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی پارکنگ نیشنل کوچنگ سینٹر کے قریب چائنا گراونڈ میں اور وی وی آئی پی پارکنگ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر ہو گی۔


پہلی پارکنگ ڈالمیا پٹرول پمپ کے قریب فٹبال گراونڈ میں ہو گی، دوسری پارکنگ یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پلے گرانڈ میں ہو گی، تیسری پارکنگ بیت المکرم مسجد کے قریب اتوار بازار میں ہوگی، چوتھی پارکنگ کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گی، پانچویں پارکنگ چائنا گرانڈ کشمیر روڈ پر ہو گی اور چھٹی پارکنگ کے ڈی اے گرانڈ کشمیر روڈ پر ہو گی۔


ای پیپر