خواتین کیلئے کالا عبایہ اور دوپٹہ ضروری نہیں ،سعود ی ولی عہد

19 مارچ 2018 (17:33)

واشنگٹن:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاہے کہ موجودہ سعودی عرب وہ نہیں جو حقیقت میں ہے،امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے کالا عبایہ اور سر پر کالا دوپٹہ ضروری نہیں ۔شریعت نے عورت کو آزادی دے رکھی ہے کہ وہ جس طرح چاہے اپنے ستر چھپائے۔ یہ ہم ہیں جنہوں نے کالا عبایہ لازم کررکھا ہے ورنہ شریعت میں اس کی صراحت نہیں ۔

مزیدخبریں