کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور خوشخبری، لیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
19 مارچ 2018 (16:41) 2018-03-19

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، قذافی سٹیڈیم کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل میچز 20اور21فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔

بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لیسکو نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ جن کی نگرانی ایکسیئن گلبرگ ڈویژن عباس علی کریں گے۔اس حوالے سے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاسوں میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہوریوں کو میچ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے بجلی کی سپلائی معطل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ای پیپر