پاکستانی نژاد سعیدہ وارثی یہودی اخبار کیخلاف مقدمہ جیت گئیں
19 مارچ 2018 (16:31) 2018-03-19


لندن: برطانوی دارالامرا کی ٹوری رکن پاکستانی نژادسعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں ، اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پانڈ ہرجانہ ادا کرے گا ۔


تفصیلات کے مطابق یہودی اخبار نے سعیدہ وارثی پر داعش کی حمایت کرنے سے متعلق کئی آرٹیکلز چھاپے جس پر انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت میں وہ یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں ہیں ۔ سعیدہ وارثی نے مقدمے کی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے بار بار آرٹیکل چھاپے گئے جن میں انتہا پسندی کی حمایت اور داعش کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔


سعیدہ وارثی نے کہا کہ اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پانڈ ہرجانہ ادا کرے گا جو فلاحی کاموں پر خرچ کروں گی۔


ای پیپر