رائو انوار عدالت آجائے تو تحفظ مل سکتا ہے : جسٹس ثاقب نثار
19 مارچ 2018 (15:58)


اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ را ؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔


جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ را انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، راؤ انوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ را ؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔


ای پیپر