پی ایس ایل تھری ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

19 مارچ 2018 (15:39)

دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


کراچی کنگز کی جانب سے میچ کے دوران ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا ، کراچی کے فیلڈرز نے صرف اوپنر لیوک رونچی کا 3 بار کیچ چھوڑا اور اس کے علاوہ کئی بار گیند فیلڈر کے ہاتھوں سے چھوٹ کر بائونڈری سے جاٹکرائی۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم اوپنرخرم منظور صرف 17 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر آئوٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈائون آنے والے بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

کولن انگرام نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

مزیدخبریں