پی ایس ایل میلہ دبئی سےپاکستان منتقل
19 مارچ 2018 (15:11)


لاہور:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )تھری کا میلہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں منگل کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،جبکہ تیسرا پلے آف میچ  بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا اور 25مارچ کو فائنل میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرے پلے آف کی فاتح ٹیم تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور اس میں فاتح ہونے والی ٹیم کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جس کا فائنل میں مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا۔


پی سی بی کی جانب سے لاہور میں پلے آف کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،جس کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی ائیر پورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کرے گی۔ ٹیموں کے روٹس اورسٹیڈیم پر 300 کیمروں کی مدد سے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مانیٹرنگ کے لیے 75 پولیس کمیونیکشن آفیسرز پرمشتمل تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔


ای پیپر