معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے : عمران خان
19 مارچ 2018 (14:37)


کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت کی جانب سے ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کاروباری طبقہ الیکشن میں حصہ لے، بجلی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔


تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ساتھ دیا ہے ، کاروباری طبقے کو الیکشن میں ٹکٹ دیں گے، چاہتے ہیں کہ کاروباری طبقہ الیکشن می حصہ لے، معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، حکومت کی جانب سے ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔


ای پیپر