نیوزی لینڈ میں فائرنگ کا ایک اور واقع
19 جون 2020 (23:26) 2020-06-19

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے مغربی آکلینڈ میں ایک پولیس آفیسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ یہ بات نیوزی لینڈ کی پولیس نے جمعہ کے روز بتائی۔

نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی دیکھی اور ایک پولیس یونٹ نے اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔ بعد ازاں یہ گاڑی مغربی آکلینڈ کی رینیلا ڈرائیو میں تباہ شدہ حالت میں دریافت ہوئی۔لمبی بیرل والے آتشیں اسلحہ سے لیس ایک شخص گاڑی سے نکلا اور 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔ ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پاس کھڑا ایک شخص بھی بھاگنے والی کار کی زد میں آگیا۔

کوسٹر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ادارے کیلئے شدید المناک ہے اور پورا پولیس خاندان صدمے میں ہے۔پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جمعہ کی سہ پہر آتشیں اسلحہ بھی دریافت کر لیا گیا ہے۔ تاہم کوسٹر نے تصدیق نہیں کی کہ آیا جن افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے وہ فائرنگ واقعہ کے مجرم ہیں یا نہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی المناک خبر ہے ۔

ہمارے پولیس افسران ہمیں اور ہماری برادریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر دن سخت محنت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی پولیس اہلکار کو کھو دینا نہ صرف ہم سب کے لیے کسی کام کرنے والیبلکہ خاندان کے ایک رکن ، کسی کے پیارے اور دوست کو کھونے جیسا ہے۔ میں ان سے اور انکے پولیس وھانا(ماری میں کنبہ) سے تعزیت کرتی ہوں۔


ای پیپر