اس سیزن مون سون میںبڑے شہروں میں سیلا ب ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
19 جون 2020 (23:02) 2020-06-19

کراچی :پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اس سال مون سون سیز ن میں بڑے شہروں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے لہٰذا ارلی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پری مون سون تیاری کانفرنس سے خطاب کیا۔،ان کا کہنا تھا کہ ہرسال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اربن فلڈنگ امکانات اس سیزن میں زیادہ ہیں اور بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں لہٰذا ارلی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا اور ٹڈیوں کی صورتحال میں آنے والا مون سون سیزن مربوط حکمت علی کا تقاضا کررہا ہے لہٰذا ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔


ای پیپر