لداخ لڑائی کے بعد چین نے پہلا ردعمل دیدیا
19 جون 2020 (20:41) 2020-06-19

بیجنگ:چین نے بھارت کے 10 فوجیوں کو رہا کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے بتایا ہے کہ چین نے بھارت کے کسی فوجی کو قیدی نہیں بنایا، صحیح اور غلط سب پر واضح ہے اور تمام ذمہ داری بھارت کی جانب عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ چین نے بھارتی فوج کے 2 اعلی افسران سمیت 10 فوجیوں کو رہا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی۔

یاد رہے کہ 4 روز پہلے وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔


ای پیپر