مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر جنسی تشدد ،عالمی برادری کیوں سو رہی ہے ؟
19 جون 2020 (20:33) 2020-06-19

اسلا م آباد:پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار پردلائی جوقابض فوجیوں کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بنی ہیں۔

آج تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کی خواتین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا پاکستان مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کو محکوم بنانے کیلئے خواتین کی بے حرمتی کو ریاستی پالیسی کے آلے کے طور پر استعمال کرنیکی سخت مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔


ای پیپر