file photo

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار
19 جون 2020 (16:39) 2020-06-19

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت کی۔ کیس کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا تھا کہ مختصر بریک کے لئے جا رہے ہیں، 4 بجے دوبارہ عدالت لگے گی اور اگر کسی ایک نقطے پر ججز کا اتفاق ہو گیا تو فیصلہ آج سنا دیں گے۔


ای پیپر