file photo

بھارت خطے میں تنہا ہو رہا ہے: شاہ محمود قریشی
19 جون 2020 (14:41) 2020-06-19

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے فلیگ آپریشن کیا تو اسے دوبارہ سرپرائز ملے گا۔

سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارت خطے میں تنہا ہو رہا ہے، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا بھی بھارت کے خلاف ہیں جبکہ افغانستان بھی سوچ رہا ہے کہ امن وامان میں رخنہ بھارت ڈال رہا ہے۔ چین کے ساتھ بھی بھارت کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دو ہزار تیرہ سے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن بننے کی مہم چلا رہا تھا، تب پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی ، اس لیے بھارت کو واک اوور موجودہ حکومت نہیں بلکہ کسی اور نے دیا جبکہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے اور اس کو اجاگر کرتے رہیں گے۔


ای پیپر