file photo

سندھ میں امن دشمن پھر متحرک، رینجرز کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا
19 جون 2020 (14:31) 2020-06-19

کراچی: سندھ میں امن دشمن پھر متحرک، ضلع گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد شہید جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گھوٹکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق گھوٹا مارکیٹ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس سے 2 اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شہید اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں رینجرز کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی شواہد اکٹھے کئے، شہید اہلکاروں میں امتیاز اور فیاض شامل ہیں جبکہ شہری کا نام غلام مصطفی بتایا جا رہا ہے۔


ای پیپر