file photo

چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی رہا کر دیئے
19 جون 2020 (13:55) 2020-06-19

نیو دہلی: بھارت کی منت سماجت پر چین نے زیرحراست بھارتی فوجیوں کو رہا کر دیا۔ رہائی پانے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا کہ چین سے بھارتی فوجی قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی۔

لداخ پر سرحدی خلاف ورزی کرکے چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں بددلی پھیل چکی ہے۔

چینی فوج کے ہاتھوں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار پر سکتہ طاری ہے۔ امریکی اور روسی قیادت نے دونوں ممالک کے تنازعے میں مداخلت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔


ای پیپر