file photo

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 136 افراد کی جان لے لی
19 جون 2020 (13:14) 2020-06-19

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 136 افراد کی جان لے لی، کل تعداد تین ہزار دو سو انتیس ہوگئی۔ چار ہزار نو سو چوالیس مریضوں کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار چھ ہوگئی ہے۔

سندھ میں باسٹھ ہزار دو سو انہتر، پنجاب میں اکسٹھ ہزار سے زائد، خیبرپختونخوا میں بیس ہزار ایک سو بیاسی اور اسلام آباد میں نو ہزار نو سو اکتالیس مریض ہیں۔ بلوچستان میں اٹھ ہزار نو سو اٹھانوے، گلگت بلتستان میں ایک ہزار دو سو پچیس اور آزاد کشمیر میں سات سو انہتر افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک بھر میں اکسٹھ ہزار تین سو تراسی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔


ای پیپر