عرب ملک سے متعدد پاکستانی ملک بدر کر د ئیے گئے
19 جون 2019 (22:59) 2019-06-19

اسلام آباد : عرب ملک مسقط سے درجنوں پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔

تفصیلات کے مطابق مسقط سے ملک بدر کیے جانے والے 52پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم تھے جنہیں پی آئی اے کی پرواز 292کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد پہنچنے والے 52 میں سے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا اور انہیں پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ہے جب کہ 40 پاکستانی شہریوں کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔


ای پیپر