قومی ٹیم میں اختلافات ،گروپ بندی کے سوال پر سرفراز احمد کا دوٹوک جواب
19 جون 2019 (20:56) 2019-06-19

لندن :ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پے در پے شکستوں کے بعد سرفراز احمد سمیت متعدد کھلاڑی کڑی تنقید کا شکار ہیں،بھارت سے بدترین شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوںمیں اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا سمیت متعدد ٹی وی چینلز کی زینت بنی رہیں ،جس کے بعد سرفراز میڈیا کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زبان زدِعام ہیں کہ ٹیم میں گروپنگ اور سرفراز احمد کے خلاف سازشیں جاری ہیں اور کھلاڑی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بھی نالاں ہیں،اس صورت حال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جب لندن پہنچے تو ا±نہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

قومی ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سوال آپ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر رضا سے پوچھیں، پھر بات کر لیں گے، جس کے بعد مزید کچھ کہے بغیر سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کو گود میں لیکر ہوٹل روانہ ہو گئے۔


ای پیپر