Image Source : Screenshot Neotv

مریم نواز نے پارلیمنٹ میں ان ہاوس تبدیلی اور چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا
19 جون 2019 (17:47) 2019-06-19

لاہور : مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ میں ان ہاو¿س تبدیلی اور چیئرمین سینیٹ کی تبدیل کرنے سے متعلق بات ہوئی ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور نا لائق حکومت مینجمنٹ کے ذریعے ظلم کیا ،بجٹ کے باعث غریب کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ،عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو اہے،انہوں نے کہا بجٹ کے حق میں ووٹ دینے و الا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا۔ مریم نواز نے عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے بڑی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور سینٹ میں چیئرمین کی تبدیلی سے متعلق غور کیا گیا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ اے پی سے میں معاملات کو زیر غور لائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا ر ہا ہے ،خواجہ سعد رفیق کی غلطی نالائق اعظم کے خلاف الیکشن لڑنا تھا ،سعدرفیق،سلمان رفیق کی ضمانت سے اچھی امید تھی،عمران خان کو جو ہدایات ملتی ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا عمران خان کا ذریعہ آمدن سوائے صدقہ خیرات کے کوئی نہیں ،انہوں نے کہا اب ہمیںکوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا ،ہم عوام سے رابطہ کرینگے اور احتجاجی ریلیوں سے متعلق جلد اپنا لائحہ عمل طے کرینگے ، مریم نواز نے کہا سزائیں کاٹنے کے بعد سیاست شروع کی ہے ،ووٹ چور حکومت سازش سے آئی ہے،اب مجھے کسی چیز سے ڈرایا نہیں جا سکتا ،عوام کے ساتھ کھڑے ہونے سے مجھے کوئی روک نہیں سکتا،انہوں نے کہا موجود ہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔


ای پیپر