Image Source : Facebook

انصا ف کی فراہمی اولین ترجیح ہے :چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
19 جون 2019 (17:22) 2019-06-19

اسلام آباد :چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کیلئے انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،جرائم کے خاتمہ کیلئے نظام کو بہتر بنا نا ہو گا ۔

ٓٓآصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اچھی خبریں نہیں آرہیں ،ٹی وی لگائیں تو پارلیمان میں شور شرابہ ہوتا ہے ،قائد ایوان نہ قائد حزب اختلاف کو بات کرنے دی جاتی ہے ،چینل تبدیل کر کے ورلڈکپ دیکھیں تو وہاں سے بھی اچھی خبریں نہیں آرہیں ،اردگرد کے حالات اور خطے کو دیکھیں تو افسوس ہوتا ہے،انہوں نے کہا معیشت کی خرابی کاذمہ دار کون؟یہ الگ بحث ہے،جو بھی صورتحال ہے اچھی نہیں،بحث نہیں کرتا ذمہ دار کون ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا ایسے حالات میں اچھی خبر صرف عدلیہ سے آرہی ہے،جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں انصاف کا ملنا مشکل ہوتا ہے،افسوس ہمارے ہاں قسم کھا کر جھوٹے گواہ بھی سامنے آجاتے ہیں،انہوں نے کہا گھر کاواحد کفیل جیل میں ہو تو اس کی زوجہ کیلئے مشکل وقت ہوتا ہے،کیا معاشرے نے کبھی ایسی خواتین اوربچوں کا سوچا ہے،خواتین کو لوگوں کے گھروں میں کام پر لگا دیا جا تا ہے،گھروں میں کام کے دوران ایسی خواتین پر تشدد بھی ہوتا ہے،یہ کبھی نہیں سوچاگیا قیدی کے بیوی بچوں کا خیال کون رکھے گا،انہوں نے کہا ایسے ماحول میں بڑے ہونے والے بچے اکثر جرائم پیشہ افراد بن جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خوش قسمت ہیں پہلے 106اور پھر 57چیتے جج ملے ،ماڈل کورٹس فوری انصاف مہیا کررہی ہیں ،عدالتوں میں مقدمات جلد نہ نمٹانے کی وجہ سے کئی لوگ جیلوں میں قید ہیں ،انہوں نے کہا اس وقت صرف عدلیہ سے ہی لوگوں کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔


ای پیپر