جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار
کیپشن:   فائل فوٹو
19 جون 2019 (15:16) 2019-06-19

لندن: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میچ برمنگھم کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فتح کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔

کیویز تاحال ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ صرف افغانستان سے ایک میچ جیتی ہے جبکہ اسے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔


ای پیپر