حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن:   فائل فوٹو
19 جون 2019 (14:30) 2019-06-19

اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، گھریلو صارفین کےلئے گیس کی قیمت 25 سے 200 فیصد بڑھ سکتی ہے، فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج کیے جانے کا امکان ہے۔

آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں پہلے سلیب کے صارفین کے لئے 25 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ باقی پانچ سلیبوں کے لئے بالترتیب 50 فیصد، 75 فیصد، 100 فیصد، 150 فیصد اور 200 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ای سی سی کے ذریعے اس حکومت کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافہ 3.5 گنا تک جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت گیس کی قیمتیں 145 فیصد پہلے ہی بڑھا چکی ہے۔


ای پیپر