انوشکا شرما نے چائلڈ سٹار کو کوڑا پھینکنے پر کھری کھری سنا دیں
19 جون 2018 (20:28) 2018-06-19

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو گاڑی میں سوار ایک شخص کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹنا اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے مسٹر اور مسز کوہلی کی کلاس لے لی۔


تفصیلات کے مطابق شائقین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے اس موقع کی ویڈیو کیوں بنائی۔دوسری جانب جس شخص کو انوشکا نے پلاسٹک کی بوتل پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھیں، وہ بالی وڈ کا چائلڈ اسٹار نکلا، جو 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں کام کر چکا ہے۔


سنی کے نام سے مشہور ارہان سنگھ نے 1996 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم انگلش بابو دیسی میم میں کام کیا تھا جبکہ وہ 1995 کی فلم راجا اور 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم دیکھ بھائی دیکھ میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم پاٹ شالا میں بھی وہ شاہد کپور کے ساتھ ایک اسکول طالبعلم کے روپ میں نظر آئے تھے۔


ای پیپر