Source : Yahoo

چوہدری نثار دوسروں کی طرف انگلی نہ اُٹھائیں:رانا ثنا ءاﷲ
19 جون 2018 (20:22) 2018-06-19

فیصل آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیے کہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں۔

قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔


ای پیپر