Source : Yahoo

ماہرہ خان بھارتی فلموں کیخلاف بو ل پڑیں
19 جون 2018 (20:10) 2018-06-19

لاہور:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے اور ایک دن ہم بالی ووڈ کے برابر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عید الفطر پر بالی ووڈ کی فلموں پر پابندی ایک ہفتے نہیں بلکہ ایک ماہ تک رہنی چاہیے تھی جس سے پاکستانی فلموں کو بڑا فروغ ملنا تھا اور نئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی بھی ہونی تھی.

مگر دو ہفتے تک پابندی کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی فلموں پر اچانک ایک ہفتے کی پابندی کر نا زیادتی ہے۔پاکستان میں مذہبی تہواروں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہونی چاہیے۔


ای پیپر