Source : Yahoo

شہزادہ ولیم نے القدس کو فلسطین کا حصہ قرار دیدیا
19 جون 2018 (19:02) 2018-06-19

القدس:برطانوی شہزادے ولیم کی جانب سے القدس کو فلسطین کا حصہ قرار دینے پر اسرائیل سیخ پا ہو گےا، برطانوی شہزادے کا موقف حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، امید ہے شہزادے کے معاونین غلط فہمی کا ازالہ کریں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو اراضی فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے موقف کوحقائق مسخ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ شہزادہ ولیم 25 جون کو اردن پہنچیں گے جہاں سے وہ فلسطین اور اس کے بعد اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔

وہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کا بھی دورہ کریں گے۔اسرائیلی کابینہ کے وزیر برائے القدس امور زئیو الکین نے شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی یروشلم کو اسرائیل کے بجائے فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے اور اسی موقف کے تحت دورہ القدس کے پروگرام پرکڑی تنقید کی ہے۔توقع ہے کہ برطانوی شہزادہ 25 جون کو اردن پہنچنے کے بعد مشرقی یروشلم جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ تین دن پر محیط ہوگا۔ آخر میں وہ اسرائیلی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔


ای پیپر