میری کتاب کے مواد سے پی ٹی آئی خوفزدہ ہے :ریحام خان
19 جون 2018 (19:01) 2018-06-19


لندن :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہیں حقائق کا پتا ہوتا تو وہ عمران خان سے شادی کرتی اور نہ ہی انہیں ووٹ ڈالتیں،دراصل میں نظریات پر سمجھوتا نہیں کرپائی۔


بھارتی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ان کی کتاب کے اصل مواد سے خوفزدہ ہے ، اس لیے ووٹرز کو گمراہ کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے عمران خان کیلئے چپاتیاں بھی بنائیں،انہیں پیار سے سمجھایا بھی اور وفا شعار بیوی کی طرح ان سے سچے دل سے محبت کی ۔یحام خان نے سابقہ شوہر سے اختلافات اور ٹوٹے دل سے متعلق دل کھول کر رکھ دیااور کہا کہ میں نے سیاستدان سے اور نہ ہی خاتون اول بننے کیلئے شادی کی ،عمران خان میرا ماضی ہیں،انتقام ہرگز نہیں لینا چاہتی۔


انہوں نے کہا کہ وہ وہ عمران خان سے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کر پائیں،اقربا پروری کی بنیاد پر ٹکٹ دینے پر عمران خان سے اختلافات تھے، کتاب ووٹرز کی رہنمائی کیلئے لکھی ہے ۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ تحریک انصاف ان کی کتاب کو اپنا ہی زاویہ دے کرووٹرز کو اصل حقائق سے دور کرنا چاہتی ہے ، کتاب کا مواد لیک کرنا اور انہیں دھمکانے کا مقصد یہ ہے کہ کتاب میں کچھ ایسا ہے جس سے وہ خوفزدہ ہیں۔


ای پیپر