عمران خان بھی زلفی بخاری کیلئے میدان میں آگئے

19 جون 2018 (18:31)

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کسی کو فون نہیں کیا۔


ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ کوئی کہہ دے کہ زلفی کیلئے اعظم خان یا کسی کو فون کیا ہو۔ عمران خان نے کہا کہ چارٹر طیارے کے ذریعے عمرے کے لیے جا کر کوئی غلط کام نہیں کیا، ستائیسویں شب کو جانا چاہتا تھا، چارٹر طیارہ نہ ہوتا تو عمرے پر جاتا ہی نہیں۔


انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے یا چوری کے پیسے سے چارٹر طیارے پر نہیں گیا۔

مزیدخبریں