Source : Yahoo

بگ باس میں فحش اداکاروں ،ہم جنس پرستوں کو دعوت
19 جون 2018 (18:19) 2018-06-19

نئی دہلی:سلمان خان کے معروف ٹی وی شو بگ باس کے شروع ہونے میں کچھ ہی مہینے باقی ہیں اور انتظامیہ نے اس مرتبہ کچھ ’انوکھا‘ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ انتظامیہ ”جوڑیوں“ کی تلاش میں ہیں لیکن اس کیساتھ ہی پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

چونکہ انتظامیہ نے پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لئے پروگرام میں فحش فلموں کی اداکاراﺅں، ہم جنس پرستوں اور فحاشاﺅں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں جو پہلا نام سامنے آیا ہے وہ ”شانتی ڈائنامائٹ“ کا ہے جو کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی چند بھارتی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں۔


ای پیپر