بیگم کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت کیلئے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ
19 جون 2018 (18:09) 2018-06-19

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اْن کی والدہ کلثوم نواز غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے ٗبس دعا کریں۔واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے ٗڈاکٹرز نے اْن کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی ہے، جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔


ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی ہے، کلثوم نواز کا ایک بار اور جائزہ لیا جائے گا لیکن کوئی وقت نہیں دے سکتے۔


ای پیپر