Source : Yahoo

سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی
19 جون 2018 (17:57) 2018-06-19

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی جب کہ ’ریس تھری‘ نے تین دن میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

عید کے تہوار کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ”ریس تھری“ نے باکس آفس پردھوم مچادی جس نے صرف 3 دن میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور یوں یہ فلم سلمان خان کی صرف 3 دنوں میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی چوتھی اور مجموعی طور پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی 13ویں فلم بھی بن گئی ہے.

اس سے قبل یہ ریکارڈ سلو میاں کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ،سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کے پاس تھا۔


ای پیپر