Source : Yahoo

عمران خان سمیت شاہد خاقان عباسی ،عائشہ گلا لئی اور مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد
19 جون 2018 (16:07) 2018-06-19

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 53سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔ریٹرنگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان حلقی نامکمل تھا جس کی وجہ سے کا غذات نامزدگی مسترد ہوئے ۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق ' این ' کے تحت مسترد کیے گئے۔

دوسری طرف این اے 53سے جمع کر ائے گئے شاہد خاقان عباسی ،عائشہ گلا لئی اور مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، آر اوکا کہناتھا کہ چاروں امیدواروںکے بیان حلفی نامکمل ہے جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاتے ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے جس پر دونوں فریقین کے وکلا کی جانب سے آج دلائل مکمل کرلیے گئے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں جس پر یقین نہیں رکھ سکتے اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد امیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔


ای پیپر