Source : Yahoo

این اے 53عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے
19 جون 2018 (15:50) 2018-06-19

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 53سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔ریٹرنگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان حلقی نامکمل تھا جس کی وجہ سے کا غذات نامزدگی مسترد ہوئے ۔

جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے جس پر دونوں فریقین کے وکلا کی جانب سے آج دلائل مکمل کرلیے گئے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں جس پر یقین نہیں رکھ سکتے اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد امیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔


ای پیپر