Source : Yahoo

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد
19 جون 2018 (15:32) 2018-06-19

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد انہیں مسترد کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بناء پر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔


ای پیپر