file photo

جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں
19 جولائی 2020 (17:47) 2020-07-19

لاہور: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کیلئے مویشی منڈیاں سج گئیں، لیکن جانوروں کی قیمتیں سن کر شہری ہکا بکا رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، لاہور میں شہری قربانی کا جانور خریدنے منڈیوں میں پہنچ گئے، جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، شہری مایوس۔

کراچی کی مویشی منڈی میں بھولا بھولو کی قیمت 70 لاکھ روپے بتائی گئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ اس جانور کو دودھ، مکھن سے پالا ہے۔ پشاور میں رنگ روڈ پر قائم مویشی منڈی میں 3 ہزار سے زائد جانور لائے گئے، ساہیوال سے لائے گئے 10 من وزنی بیل توجہ کا مرکز بن گیا۔ فیصل آباد اور ملتان کی مویشی منڈیوں میں بھی بیوپاریوں اور خریداروں میں بھاو تاو اور تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شہریوں نے بغیر احتیاط کے بازاروں کا رخ کرلیا، ماہرین نے صورتحال بگڑنے کا خدشہ ظاہرکر دیا۔


ای پیپر