file photo

مہنگائی نے عید کی خوشیاں ہی پھیکی کر دیں
19 جولائی 2020 (15:47) 2020-07-19

لاہور: بڑی عید سے پہلے قصائیوں کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں نے بھی چھریاں ٹوکے تیز کر لئے، گوشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے ہرے مصالحے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن 100 گنا مہنگے ہوگئے، بے قابو مہنگائی پر عوام کی دہائیاں، کہتے ہیں اب تو دال سبزی بھی پکانا مشکل ہوگیا۔

عید قرباں سے پہلے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، گراں فروشوں نے ہرے مصالحے کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

قربانی کے گوشت سے باربی کیو، کڑھائی گوشت، کباب، کلیجی کی تیار مشکل ہوگئی، ٹماٹر کی قیمت 130 روپے کلو سن کر خریدار لال پیلے ہوگئے۔ سبز مرچ کی قیمت میں 15 روپے اضافہ، شہریوں کو مرچیں لگے گئیں۔ لہسن 200 روپے کلو ، ادرک 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے گا۔ پیاز 50 سے 60 روپے، آلو کی 80 روپے کلو ہوگیا۔

حکومتی دعووں سے مایوس شہری کہتے ہیں، بے قابو مہنگائی نے عید کی خوشیاں ہی پھیکی کر دیں۔ دکانداروں نے عید سے قبل قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا اشارہ دیدیا، کہتے ہیں منڈی سے سبزی مہنگی لا کر عوام کو سستی کیسے بیچیں، حکومت کو چاہیے کہ قیمتوں میں کمی کیلئے منڈی والوں پر دباؤ ڈالے۔


ای پیپر