file photo

ترکی نے بھی الیکٹرک کارسازی کی صنعت میں قدم رکھ دیا
19 جولائی 2020 (15:35) 2020-07-19

انقرہ: ترکی بھی الیکٹرک کارسازی کی صنعت میں آگیا، ترک صدر طیب اردوان نے شمالی مغربی صوبے برسا میں کارپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی 2022ء کے آخر تک اپنی بنائی کار مارکیٹ میں متعارف کرا دے گا۔ ترکی کے آٹوموبائل جوائنٹ وینچر گروپ کے سی ای او کے مطابق یہ پلانٹ ترکی میں تیار کردہ پہلی الیکٹرک کار کی ضروریات کے تمام لوازمات پورے کرے گا اور سالانہ ایک لاکھ پچھتر ہزار گاڑیاں بنائے گا، جبکہ 2030 تک مزید پانچ ماڈل تیار کر کے مارکیٹ میں بھیج دیئے جائیں گے۔


ای پیپر